عراق: شیعہ نیشن فریم ورک کا متفقہ امیدوار، نوری المالکی ایک بار پھر وزیر اعظم بننا متوقع

IQNA

عراق: شیعہ نیشن فریم ورک کا متفقہ امیدوار، نوری المالکی ایک بار پھر وزیر اعظم بننا متوقع

15:07 - January 25, 2026
خبر کا کوڈ: 3519830
عراق کے شیعہ کوآرڈینیشن فریم ورک نے سابق وزیر اعظم اور دولت القانون پارٹی کے سربراہ نوری المالکی کو ملک کے وزیر اعظم کے منصب کے لیے اپنا باضابطہ امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

عراق کے شیعہ سیاسی اتحاد شیعہ کوآرڈی نیشن فریم ورک نے سابق وزیر اعظم اور دولت القانون پارٹی کے سربراہ نوری المالکی کو ملک کے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کر دیا ہے۔

عراب میڈیا کے مطابق شیعہ کوآرڈی نیشن فریم ورک نے اتفاق رائے سے نوری المالکی کو وزارت عظمیٰ کے لیے اپنا امیدوار قرار دیا۔ واضح رہے  شیعہ کوآرڈی نیشن فریم ورک نئی عراقی پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ سیٹ رکھنے والا سیاسی اتحاد ہے۔

شیعہ جماعتوں کے اس اتحاد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نوری المالکی کو ان کے وسیع سیاسی و انتظامی تجربے اور عراق کے امور مملکت کے انتظام میں ان کے سابقہ کردار کی بنیاد پر نامزد کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ نوری المالکی نہ صرف حزب الدعوہ اور دولت القانون کے سربراہ ہیں بلکہ وہ 2006 سے 2014 تک آٹھ برسوں تک عراق کے وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں۔

mehrnews

نظرات بینندگان
captcha