استنبول میں 114 نایاب اور نادر قرآنی نسخوں کی نمائش

IQNA

استنبول میں 114 نایاب اور نادر قرآنی نسخوں کی نمائش

10:29 - January 26, 2026
خبر کا کوڈ: 3519831
سو سے زائد نایاب قرآنی نسخے استنبول نمائش میں پیش کیے گیے ہیں۔

ایکنا نیوز- diffah  نیوز کے مطابق یہ نمائش ایک ثقافتی اور منفرد تقریب کے طور پر اسلامی تاریخ کے مختلف ادوار اور مختلف جغرافیائی خطّوں میں قرآنِ مجید کی کتابت کے تاریخی سفر کو پیش کرتی ہے؛ مشرق سے مغرب تک اور وسطی ایشیا سے اندلس تک اس ارتقائی عمل کو نمایاں کیا گیا ہے۔

یہ نمائش، جو موجودہ عیسوی مہینے کے اختتام تک جاری رہے گی، زائرین کو قرآنی خطاطی کے ارتقا سے روشناس کراتی ہے، جس میں ابتدائی کوفی خط سے لے کر نسخ، ثلث، دیوانی اور مطبوعہ قرآن تک شامل ہیں، اور ہر دور کے ثقافتی و سیاسی ماحول کے زیرِ اثر پیدا ہونے والے فنی اور تزئینی اختلافات کو نمایاں کرتی ہے۔

نایاب قرآنوں کی یہ نمائش استنبول کے ثقافتی منظرنامے میں ایک نیا اور نمایاں پروگرام ہے؛ ایسا شہر جو بدستور اسلامی ورثے کے دارالحکومت کے طور پر اپنی حیثیت مستحکم کیے ہوئے ہے اور جہاں ثقافتی سرگرمیاں ماضی اور حال کو آپس میں جوڑتی ہیں۔

ترکیہ کے امورِ دینی کے ذمہ دار عثمان اونلو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ نمائش اسلامی جغرافیے کو ایک ہی مقام پر سمیٹ دیتی ہے اور یہ دکھاتی ہے کہ زبانوں اور ثقافتوں کے اختلاف کے باوجود قرآن نے کس طرح لوگوں کو متحد رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرآنوں میں موجود خطوط اور تزئین و آرائش کا تنوع مختلف فنی مکاتبِ فکر کی عکاسی کرتا ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ مختلف ادوار میں قرآن کے متن کی وحدت پر بھی زور دیتا ہے۔

عثمان اونلو نے کہا کہ یہ نمائش صرف فنی پہلو تک محدود نہیں، بلکہ تاریخ کے دوران قرآنِ کریم کو دی جانے والی خصوصی توجہ کی عکاس ہے، اور اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ قرآن ایک مقدس متن کے طور پر اسلامی علوم اور فنون کا مرکز رہا ہے اور زبانوں و ثقافتوں کے تنوع کے باوجود اسلامی اقوام کے اتحاد کے لیے ایک پل کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha