حماس نے زندہ مردہ تمام صہیونی قیدیوں کو اسرائیل کے حوالے کردیا

IQNA

حماس نے زندہ مردہ تمام صہیونی قیدیوں کو اسرائیل کے حوالے کردیا

12:23 - January 26, 2026
خبر کا کوڈ: 3519835
حماس نے قیدیوں اور لاشوں کے معاملے کو مکمل شفافیت کے ساتھ نمٹا دیا ہے اور جنگ بندی کے معاہدے کی بنیاد پر تمام وعدے پورے کردیئے ہیں

عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان "ابو عبیدہ" نے کہا ہے کہ "اس حقیقت کے باوجود کہ قابضین نے اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کی، ہم نے زندہ اور مردہ تمام اسرائیلی قیدیوں کو بغیر کسی تاخیر کے اسرائیل کے حوالے کر دیا۔"

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حماس نے قیدیوں اور لاشوں کے معاملے کو مکمل شفافیت کے ساتھ نمٹا دیا ہے اور جنگ بندی کے معاہدے کی بنیاد پر تمام وعدے پورے کردیئے ہیں۔

ابو عبیدہ نے کہا کہ وہ اس کیس کو مکمل طور پر بند کرنا چاہتے ہیں اور فلسطینی عوام کے مفادات کو دیکھتے ہوئے اس میں تاخیر کا کوئی ارادہ نہیں۔

taghribnews

نظرات بینندگان
captcha