افریقی علماء کو الجزائر کی جانب سے نادر تحفہ پیش

IQNA

افریقی علماء کو الجزائر کی جانب سے نادر تحفہ پیش

11:13 - January 27, 2026
خبر کا کوڈ: 3519840
الجزائر کے وزیرمذہبی امور نے تاریخی قرآن«رودوسی» کو مذہبی ڈیپلومیسی میں شرکت افریقی علماء وفد کو تحفے میں پیش کیا۔

ایکنا نیوز-  روزنامہ الاتحاد نیوز کے مطابق یوسف بلمہدی، الجزائر کے وزیرِ برائے مذہبی امورِ نے «ساحلِ افریقہ میں مذہبی سفارت کاری» کے موضوع پر منعقدہ ایک سیمینار میں شریک علماء اور دانشوروں سے ملاقات کے دوران انہیں تاریخی قرآنِ کریم "رودوسی" کا ایک نسخہ بطورِ تحفہ پیش کیا، جو اس ملک کے صدر عبدالمجید تبون کی نگرانی میں شائع کیا گیا ہے۔

الجزائر کی وزارتِ امورِ دینی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ملاقات افریقی علماء کی جانب سے سیمینار «ساحلِ افریقہ میں مذہبی سفارت کاری؛ امکانات اور چیلنجز» میں شرکت کے بعد منعقد ہوئی۔

یہ سیمینار ساحلِ افریقہ کے ممالک کی علما، مبلغین اور ائمہ جماعت کی انجمن کے زیرِ اہتمام منعقد ہوا، جس میں الجزائر کی اعلیٰ اسلامی کونسل نے تعاون کیا۔

اس علمی اجتماع میں افریقہ کے 11 ممالک نے شرکت کی، جہاں ساحلِ افریقہ کے خطے میں امن و استحکام کے فروغ، بحرانوں کے حل میں مذہبی سفارت کاری کی اہمیت، افریقی بحرانوں کے حل میں الجزائر کے کردار اور اس براعظم کے وسائل پر غیر ملکی لالچ کا مقابلہ کرنے جیسے موضوعات پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر موسی صار، ساحلِ افریقہ کے ممالک کی علماء کی انجمن میں موریتانیہ کے نمائندے نے تشدد اور انتہاپسندی کے خلاف جدوجہد میں مذہبی سفارت کاری کو فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور اس سیمینار کی اہمیت کو عوامی شعور بیدار کرنے میں مؤثر قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ روایتی طریقۂ کار اب تنہا انتہاپسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے کافی نہیں رہے، بلکہ ان بحرانوں کی جڑوں سے نمٹنے کے لیے ایک مضبوط دینی فریم ورک ناگزیر ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ ثعالبیہ قرآن یا قرآنِ رودوسی (رودزیا)، الجزائر کا ایک تاریخی مخطوطہ قرآن ہے جو ورش عن نافع کی قرات کے مطابق اور مغربی (مراکشی) خط میں تحریر کیا گیا ہے۔ اس قرآن کی طباعت کا آغاز 1350 ہجری قمری (1931 عیسوی) میں ہوا تھا۔

ثعالبیہ مطبع نے الجزائر میں قرآنِ کریم کا پہلا مطبوعہ نسخہ 1350 ہجری قمری / 1931 عیسوی میں شائع کیا، جسے مرحوم الجزائری خوشنویس محمد شرادی، المعروف محمد السفتی یا محمد السفاتی نے ورش عن نافع کی روایت کے مطابق مغربی خط میں کتابت کیا تھا.

نظرات بینندگان
captcha