ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "الوفاق" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ الوفاق نے اپنے جاری کردہ بیان میں سیکورٹی فورسز کے اس اقدام کو دینی اور مذہبی اقدار کی واضح توہین قرار دیا اور اظہار کیا ہے کہ یہ توہین آمیز اقدام آل خلیفہ کی اسلام دشمنی پر منہ بولتا ثبوت ہے ۔
بیان میں زور دیا گیا : حکومت آل خلیفہ مساجد ، مقدسات اور اولیا کے مزاروں کی مسلسل توہین کے ذریعے بحرینی عوام کے احساسات کو مجروح کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔
1359066