ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے المنار چینل کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان اور شام میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث دہشت گروپ جبهة النصرة نے سماجی ویب سائیٹ "ٹوئیٹر" پر اپنے ایک بیان کے ذریعے یکم فروری بروز ہفتہ کو لبنان کے شہر الھرمل میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔
اسی طرح المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ کار بم دھماکہ الھرمل میں "المبرات" انجمن کے دفتر کے نزدیک واقع ایک پیٹرول پمپ میں کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ۳ افراد جاں بحق اور ۲۰ سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔
لبنان کی شیعہ علما سپریم کونسل کے سربراہ شیخ عبد الامیر قبلان نے اس دہشت گردانہ بم دھماکے کی پرزور مذمت کی ہے ۔
1369351