ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "desdomesetdesminarets" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ روز بلغاریہ کے شہر "بلوودیو" میں اسلام مخالف شدت پسند افراد کی جانب سے مسجد کے جلاؤ گھیراؤ کے لیے ریلی نکالی گئی لیکن پولیس کی مداخلت کے بعد مشتعل افراد نے پتھراؤ شروع کر دیا جس کے نتیجے میں عام شہریوں سمیت متعدد سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں ۔
بلغارین میڈیا کے مطابق اس ریلی میں تقریبا ۱۲۰ افرد نے شرکت کی جو مسجد میں داخل ہونے کے بعد اس مقدس جگہ کو نذر آتش کرنا چاہ رہے تھے لیکن پولیس نے انکو آگے بڑھنے سے روک دیا جس کے بعد ان لوگوں کے پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا ۔
واضح رہے کہ پولیس نے اس مظاہرے میں شریک تمام افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔
1375025