ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے نیوز چینیل "راصد" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجت الاسلام و المسلمین "سید ہاشم السلمان" نے "الاحساء" میں نماز جمعہ دوران خیال ظاہر کیا : اپنے اصول اور اعتقادات کی پاسداری کرتے ہوئے مختلف اسلامی مذاہب کے درمیان اچھے روابط کے لیے کوشش کرنا اہل بیت (ع) کی تعلیمات کا حصہ ہے ۔
انہوں نے مسلمانوں کے درمیان بھائی چارے کی فضا کو برقرار کرنے اور اختلافی مسائل سے پرہیز پر زور دیتے ہوئے واضح کیا : اختلافی مسائل کو عوامی سطح پر چھیڑنے کے بجائے ایک دوسرے کے عقائد اور مقدسات کا احترام کرتے ہوئے خاص مقامات اور علمی ماحول میں زیر بحث لانا چاہیئے ۔
1375742