ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) تہران میں اسلامی سربراہی کانفرنس ہال سے ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے خصوصی نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے نویں سالانہ پارلیمانی اجلاس کے دوران آج ۱۹ فروری کو جمہوریہ مالی کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر نے اپنے خطاب کے دوران اسلام کے چہرے کو مسخ کرنے والی بعض دہشت گرد جماعتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خیال ظاہر کیا : "الشباب" نامی دہشت گروپ جو اسلام کے نام پر بے گناہوں کے قتل عام سمیت تاریخی مقدس اماکن اور اولیا کے مزاروں کو منہدم کرنے میں سرگرم ہے اسلام کے بارے میں کسی قسم کی شناخت نہیں رکھتا اور اپنی ان غیر انسانی حرکتوں سے اسلام جیسے امن اور محبت کے دین کو داغ دار کر رہا ہیے ۔
1377364