ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " ledevoir " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ اس اجلاس کی افتتاح شیخ الازہر "احمد الطیب" کے خطاب سے ہوا جس میں انہوں نے اخوان المسلمین کا نام لیے بغیر ایسے گروپوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو اسلام کو انتہا پسند دین کے عنوان سے دنیا والوں کے سامنے پیش کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں ۔
اسی طرح امارات کے وزیر امور خارجہ نے بھی اپنے خطاب میں اعلان کیا : انتہا پسندانہ افکار عالم اسلام کے اندر قتل و غارت اور دہشت گردی کی ترویج کا باعث بن رہے ہیں جن کی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے ۔
1385100