ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " الوفاق " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے خیال ظاہر کیا : ہم ایسے بحران سے گزر رہے ہیں کہ جتنا اس کو طول دیا جائے گا اتنا ہی ملک کو نقصان پہنچے گا جبکہ اس قسم کے خراب حالات دینی اقدار کی پامالی سمیت مذہبی اور قومی بھائی چارے پر کاری ضرب کا سبب بھی بنیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا : اپنے شہریوں کا ناحق قتل کرنے والی حکومتیں درحقیقت سنگین اشتباہ کا ارتکاب کرتی ہیں اور آخر کار اپنے اور اس قتل میں شریک دیگر افراد کے لیے جنہم کے دروازے کھول لیتی ہیں ۔
1387028