ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " سفیر نیوز " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ کینیڈا کی یہ سیاسی پارٹی عمومی اماکن میں مذہبی علامتوں کے استعمال پر پابندی جیسے قانون کی حمایت کرتی ہے ۔
واضح رہے کہ پارٹی کے اس ۲۵ سالہ رکن نے اپنے فیس بک کے پیچ پر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز تصویروں کو شیئر کیا تھا جس کے بعد اس نے میڈیا پر بھی اپنے اسلام مخالف موقف کا اقرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تصاویر بعض ایسی اسلامی تعلیمات کے بارے میں اس کے عقیدے کی عکاسی کرتی ہیں جنہیں غیر مسلم کسی صورت بھی قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں ۔
1387564