ایکنا نیوز – اطلاع رساں ادارہ " الشروق" کے مطابق مذکورہ اجلاس کا مقصد اجتہاد اور قیاس کے زریعے سے اسلامی فقہ کے مطابق مسلمانوں کی مشکلات کا حل نکالنا ہے ۔ اس اجلاس میں ترکی،سعودی عرب،سوڈان،بھارت،بوسنیا،اردن،مصر اور تیونس وغیرہ سے علماء شرکت کر رہے ہیں ۔ موجودہ حالات میں اسلامی قوانین کے کردار اور افراط و تفریط سے بچتے ہو ئے معتدل رویے کو اختیار کرنے کے حوالے اسلامی احکام کا جا ئزہ لیا جا ئے گا۔ اجلاس آج رات ایک مشترکہ قرارداد کے اعلان کے بعد اختتام پذیر ہوگا۔