ایکنا نیوز-ایران اردو ریڈیونیوز-بحرین کے واقعات سے چشم پوشی ممکن نہیں۔امریکہ کے معروف مبصر نے کہا ہےکہ بحرین میں آل خلیفہ کی حکومت پر عالمی برادری کو دباو ڈالناچاہیے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سین فرانسسکو یونیورسٹی کے پروفیسر اور مبصر اسیٹیفن زونیس نے کہا کہ ملت بحرین کے انقلاب کو تین برس ہوگئے ہیں اور اس مدت میں آل خلیفہ نے بہت سے لوگوں کو گرفتار اور قید کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادی کو چاہیے کہ وہ آل خلیفہ کی حکومت پر دباؤ ڈالے لیکن یہ دیکھا جارہا ہےکہ آل خلیفہ اپنی تشدد آمیز پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسٹیفن زونیس نے کہا کہ ملت بحرین پرامن طریقے سے اپنے مطالبات پیش کررہی ہے۔