عرب ممالک کے ڈکٹیٹر صیہونی مفادات کے محافظ

IQNA

عرب ممالک کے ڈکٹیٹر صیہونی مفادات کے محافظ

15:50 - May 28, 2014
خبر کا کوڈ: 1411932
بین الاقوامی گروپ:صیہونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے لکھا ہےکہ اسرائیل کا مفاد اسی میں ہے کہ عرب ملکوں پر طاغوتوں اور ڈکٹیٹروں کی حکومت قائم رہے۔

ایکنا نیوز-ایران ریڈیو اردو نیوز-صیہونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے لکھا ہےکہ اسرائیل کا مفاد اسی میں ہے کہ عرب ملکوں پر طاغوتوں اور ڈکٹیٹروں کی حکومت قائم رہے۔ صیہونی اخبار نے اسرائیل اور علاقے کے ڈکٹیٹروں کے قریبی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈکٹیٹر بڑی شدت سے جمہوریت اور آزادی کے مخالف ہیں اور اسرائیل کے مفادات کا تقاضہ ہے کہ عرب ملکوں میں اسی طرح کے حکمران برسر اقتدار رہیں۔ اس اخبار نے لکھا ہےکہ واشنگٹن میں اسرائیل کی جانب سے مصری فوج کے سابق سربراہ جنرل عبد الفتاح السیسی کے حق میں لابی کرنے سے صاف واضح ہوتا ہے کہ ڈکٹیٹر اسرائیل کے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔ واضح رہے مصر کی فوج کے سابق سربراہ اور سابق وزیر دفاع جنرل السیسی نے اعلان کیا ہے کہ قاہرہ اسرائیل کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کا پابند ہے اور تل ابیب کے ساتھ تمام میدانوں میں تعلقات و تعاون میں توسیع کا خواہاں ہے۔ واضح رہے کہ خلیج فارس کے عرب ملکوں اور قدس کی غاصب حکومت کے درمیان کئی برسوں سے خفیہ تعلقات ہیں لیکن یہ ممالک رائےعامہ کے خوف سے ان تعلقات کا اعلان نہیں کرسکتے۔ سعودی عرب نے جو خود کو خادمین حرمین شریف کہتا ہے شام کے خلاف صیہونی حکومت کے ساتھ اتحاد کررکھا ہے۔ شام کے خلاف عرب ملکوں کی صف آرائی امریکہ اور صیہونی حکومت کے مفاد میں ہے۔

52981

نظرات بینندگان
captcha