ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «مصریات»،کے مطابق انجمن نجوم مصر و سعودی عرب نے پیشن گویی کی ہے کہ شوال کا چاند انتیس رمضان کو نظر آئے گا لہذا پیر اٹھائیس جولائی کو عید فطر ہوگی ۔
اس پیشن گویی کے مطابق اکثر عربی ممالک جیسے سعودی عرب ، کویت، عرب امارات، عراق، قطر، شام، لیبیا، سوڈان، بحرین، عمان، یمن، لبنان، مراکش، اردن، تیونس اور فلسطین میں بھی عید فطر پیر کو ہونے کا امکان ہے ۔
در ایں اثناء کویتی ماہر علم نجوم خالد بنصالح الزعاق نے اعلان کیا ہے کہ کویت میں پیر کو عید ہوگی ۔
الجزائر میں عید منگل کو ہوگی ؛
الجزایر میں انجمن نجوم «الشعری» نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں لہذا پورے تیس روزوں کے بعد یعنی منگل کے دن عید ہوگی ۔
ترکی، بالکان کے ممالک ، یورپ اور امریکہ میں بھی مسلمان پیر کے دن عید منائیں گے ۔