
ایکنا نیوز- شعبہ یورپ- اسلامی کتابوں سے استفادے کی خاطر اسلامی بک شاپ«اسپرینگ» کا افتتاح کیا گیا ۔ افتتاحی تقریب سے لندن اسلامی مرکز کے سربراہ حجتالاسلام و المسلمین شمالی نے خطاب میں کہا کہ یہ شاپ ایک ثقافتی مرکز کی طرح ہے جہاں اسلامی تعلیمات اور تعلیمات اهل بیت(ع) سے دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی پسند کی کتاب خرید سکتے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ اسلامی بک سیلر«اسپرینگ» کی افتتاحی تقریب عید فطر کے دن نماز عید کے بعد منعقعد ہوئی۔ اس بک شاپ پر ا سلام اور معارف اهل بیت(ع) سے متعلق کتابوں کے علاوہ مختلف اسلامی ثقافتی اشیاء بھی فروخت کے لیے موجود ہیں ۔