غزه میں تین روزہ جنگ بندی کا آغاز

IQNA

غزه میں تین روزہ جنگ بندی کا آغاز

15:08 - August 05, 2014
خبر کا کوڈ: 1436286
بین الاقوامی گروپ: مصر کی جانب سے پیش کردہ تجویز پر تین روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے رایٹرز کے مطابق تین روزہ جنگ بندی کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگا اور اس دوران صھیونی رژیم اور فلسطینی گروپوں میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات بھی متوقع ہے
حماس اور جھاد اسلامی کے نمائندوں اور مصری اینٹلی جنس سربراہ کے درمیان کل ہونے والی ملاقات میں جنگ کے خاتمے اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
اس ملاقات کے چند گھنٹے بعد اسرائیل کی سیکورٹی کونسل نے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی ۔ جسکے بعد حماس کی جانب سے بھی رضامندی کا اظھار کیا گیا ۔
اسرائیل کی جانب سے  ان حملوں میں میں اب تک  1865 فلسطینی ہلاک اور دس ہزار کے لگ بھگ زخمی ہوچکے ہیں۔
ٹیگس: جنگ ، بندی ، اسراییل
نظرات بینندگان
captcha