کوئٹہ میں شہداء کی فیملی کے لیے ایک روزہ تفریحی پروگرام آج منعقد ہوگا

IQNA

کوئٹہ میں شہداء کی فیملی کے لیے ایک روزہ تفریحی پروگرام آج منعقد ہوگا

8:18 - August 13, 2014
خبر کا کوڈ: 1438828
بین الاقوامی گروپ: تفریحی پروگرام میں تیراکی،ٹیبل ٹینس،فٹبال،کرکٹ اور مختلف دیگر آئٹمز شامل ہیں ۔

ایکنا نیوز- شہداء  معاشرے کے محسن اور حقیقی رہنما ہیں ۔ انکے خون سے معاشرے کا چراغ روشن ہے اور انکی شہادت معاشرے کو ذندگی بخشتی ہے ۔

شہداء کی معزز اور قابل صد احترام فیملی کی خوشی اور تفریح کے لیے شہید فاونڈیشن کی جانب سے ایک روزہ تفریحی پروگرام آج کوئٹہ کے علاقے بروری میں منعقد کیا جا رہا ہے ۔

اس تفریحی پروگرام میں ناشتے اور کھانے کے علاوہ مختلف دلچسپ پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے جنمیں بچوں اور نوجوانوں کے لیے فٹبال،تیراکی،کرکٹ،ٹیبل ٹینس،بیڈمنٹن اور دیگر مختلف گیمز شامل ہیں ۔

شہید فاونڈیشن کی جانب سے اس پروگرام میں خواتین اور طالبات کے لیے بھی مختلف تفریحی اور اسپورٹس گیمز کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

اس ایک روزہ پروگرام میں قرعہ اندازی کے زریعے سے قیمتی انعامات بھی دیا جائے گا۔
نظرات بینندگان
captcha