ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «On Islam» کے مطابق ۲۰۰۸ میں اسلام قبول کرنے والا جرمن نے ایک ایسا اسلامی سوفٹ ویئر تخلیق کیا ہے جس سے نماز پڑھنے میں آسانی ہوگی
اس سوفٹ ویئر سے نماز کا وقت ، اور قبلے کی سمت معلوم کرنے کے علاوہ ، نماز کی درست قرآت میں بھی بہت مدد ملے گی ۔
«منده» نامی نو مسلم کا کہنا ہے کہ میں ایک نو مسلم ہونے کے ناطے آسانی سے عربی نہیں سیکھ سکتا تھا لہذا میں کوشش کرکے سوفٹ ویئر تیار کرنے میں کامیاب ہوا ہوں جس سے دیگر لوگ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ سوفٹ ویئر میں تصویر کی مدد سے نماز میں صحیح کھڑے ہونے کا طریقہ اور مختلف مناسبتوں پر نماز کے طریقے معلوم کئے جاسکتے ہیں
اس نو مسلم کا کہنا ہے : میرا ارادہ ہے کہ اس سوفٹ ویئر کی زبان کو پندرہ یا بیس تک بڑھا لوں اور اس میں نئی چیزوں کا اضافہ کروں۔
اس وقت یہ سوفٹ ویئر صرف ایپل موبایل اور ایپل سٹور پر دستیاب ہے لیکن مندہ کی کوشش ہے کہ اس کو انڈروئیڈ سسٹم کے لیے بھی تیار کرلے۔
اس کا کہنا ہے کہ اگر مناسب فنڈ جمع کرسکا تو دیگراضافات بھی کیا جاسکتا ہے۔
اس نو مسلم جرمن باشندے کی نصیحت ہے کہ کھبی خدا سے دور نہ ہو، یہ زندگی ایک امتحان ہے اور جتنی ہم کوشش کریں گے کہ بہتر کام انجام دے اسی قدر ہماری اخروی قیمت میں اضافہ ہوگا۔