عرب لیگ نے داعش سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات پر اتفاق کر لیا

IQNA

عرب لیگ نے داعش سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات پر اتفاق کر لیا

16:21 - September 08, 2014
خبر کا کوڈ: 1448166
بین الاقوامی گروپ:قرارداد میں رکن ممالک پر زور دیا گیا تھا کہ وہ عراق اور شام میں لڑنے والے انتہاپسندوں کی ہر قسم کی عسکری اور مالی امداد کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان-عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے شدت پسند تنظیم داعش سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قاہرہ میں منعقدہ اجلاس کے بعد ایک اعلامیے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی توثیق کی گئی ہے، قرارداد میں رکن ممالک پر زور دیا گیا تھا کہ وہ عراق اور شام میں لڑنے والے انتہاپسندوں کی ہر قسم کی عسکری اور مالی امداد کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔ اپنے اختتامی بیان میں عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نبیل العربی نے داعش اور دوسرے جہادی گروپوں کے جنگجوﺅں سے نمٹنے کے لیے جامع سیاسی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ اس قرارداد کی منظوری کے بعد عرب ممالک داعش سے نمٹنے کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون کریں گے۔ ادھر عراق نے امریکی صدر براک اوباما کے داعش کے جنگجوﺅں کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کے قیام کے منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔

141071

ٹیگس: داعش ، عرب ، لیگ ، اتحاد
نظرات بینندگان
captcha