داعش بچوں کو بطور خود کش حملہ آور استعمال کر رہی ہے، اقوام متحدہ

IQNA

داعش بچوں کو بطور خود کش حملہ آور استعمال کر رہی ہے، اقوام متحدہ

19:21 - September 09, 2014
خبر کا کوڈ: 1448570
بین الاقوامی گروپ: 13 برس تک کی عمر کے نوعمر لڑکوں کو ہتھیار اٹھانے، اہم مقامات کی حفاظت اور شہریوں کی گرفتاریوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

ایکنا نیوز-شفقنا-عراق اور شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ بچوں کو بطور خودکش حملہ آور استعمال کر رہی ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ایک نمائندے نے گزشتہ روز بتائی ہے۔ مسلح تنازعات اور بچوں کے لیے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ لیلی زروقی نے گزشتہ شب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک میٹنگ کے دوران بتایا کہ 13 برس تک کی عمر کے نوعمر لڑکوں کو ہتھیار اٹھانے، اہم مقامات کی حفاظت اور شہریوں کی گرفتاریوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ جبکہ دیگر بچوں کو خودکش حملہ آور کے طور پر بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے اعداد وشمار کے مطابق رواں برس کے آغاز سے لے کر اب تک 700 سے زائد بچے عراق میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

33610

ٹیگس: داعش ، بچوں ، اقوام
نظرات بینندگان
captcha