آئرلینڈ میں داعش کی سرگرمیوں پر شیعہ عالم دین کا انتباہ

IQNA

آئرلینڈ میں داعش کی سرگرمیوں پر شیعہ عالم دین کا انتباہ

10:08 - September 14, 2014
خبر کا کوڈ: 1449715
بین الاقوامی گروپ: ڈوبلین میں میل‌ٹاون»شیعہ مسجد کے امام علی الصالح کا داعش کی سرگرمیوں پر اظھار تشویش

ایکنا نیوز- آئرلینڈ کے اخبار«اینڈیپنڈنٹ» کے مطابق علی الصالح کا کہنا ہے کہ داعش کی سرگرمیوں پر نظارت درست اور کافی نہیں
شیعہ اسکالرڈاکٹر علی الصالح نے تشویش کا اظھار کرتے ہوئے کہا : آئرلینڈ میں داعش کے لوگ تقریرکرنے اور جوانوں کی تبلیغ میں مصروف ہیں
انہوں نے کہا : یہ ایک خطرناک مسئلہ ہے اور پہلے دن سے ہم اس کی طرف توجہ مبذول کرانے کی کوشش کرتے آرہے ہیں لیکن کسی نے اس کو سنجیدہ نہیں لیا
ڈاکٹر علی الصالح کے بیٹے جعفر جو میڈیکل کا اسٹوڈنٹ ہے اس حوالے سے کہتا ہے : بہت سے جوان عراق اور شام میں جو کچھ ہورہا ہے سن کر جذباتی ہوجاتے ہیں اور بعض جوان اپنے دوستوں کے بارے میں داعش سے وابستہ ہونے کی باتیں کرتے ہیں
جعفر کا کہنا ہے : دنیا بھر سے خطیب یہاں آتے ہیں سعودی عرب، خلیج فارس کے ممالک سے لوگ آسانی سے آتے ہیں اور لوگوں کو داعش کی مدد کے لیے دعوت دیتے ہیں
علی الصالح نے آئرلینڈ میں وہابیت کی ترویج کے مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں میں ایسے افکار کا پھیل جانا خطرے سے خالی نہیں.

1449525

ٹیگس: داعش ، آیرلینڈ ، شیعہ
نظرات بینندگان
captcha