ایکنا نیوز- شفقنا-العالم کےمطابق حزب اللہ لبنان کے ذرائع نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ اس دہشتگردانہ حملے سے قبل صیہونی حکومت نے شبعا کے علاقے میں لبنانی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور پھر داعش اور جبہۃ النصرہ کے دہشتگردوں نے شام کی سرحد کے قریب لبنان کی مشرقی پہاڑیوں پر حملہ کردیا۔ لبنان کی مزاحمتی فورسز نے اس حملے کو ناکام بناتے ہوئے دہشتگردوں کے بعض ٹھکانوں کو اپنے کنٹرول میں لے۔ لبنان کے المنار ٹی وی چینل نے بھی اعلان کیا ہے کہ دہشتگردوں نے لبنان کے بریتال کے علاقے پر حملہ کیا جس میں ان دہشتگردوں کو سخت ہزیمت اٹھانا پڑی۔صیہونی حکومت نے بھی السدانا کے علاقے پر حملہ کیا جہاں تحریک مزاحمت اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔