ایکنا نیوز- روزنامه «الیوم السابع» کے مطابق «المزمار الذهبی» کے عنوان سے مقابلہ تجوید میں معروف قاری شریک تھے
مصر ثقافتی مرکز کے ڈائریکڑخالد غریب نے اس مقابلے کے حوالے سے کہا : مقابلہ تجوید موریتانیہ کے میڈیا کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے اور اسکا مقصد موریتانیہ میں قاریوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے
انہوں نے کہا : مقابلوں میں کامیاب قاریوں کو نقد اور دیگر قیمتی انعامات دیے جائیں گے اور کوشش ہے کہ پوزیشن لینے والوں کو مصر اور جامعہ الازھر کا دورہ بھی کراسکے ۔
موریتانیہ میں میڈیا انچارج علی الشیخ ولد بلملیح نے ان مقابلوں پر اظھار خیال کرتے ہوئے کہا: میڈیا نے موریتانیہ میں انجمنوں کے تعاون سے اس پروگرام کے انعقاد کو یقینی بنایا ہے۔