آسٹریا؛ سیمینار بعنوان «دین اورروز مرہ زندگی » کا انعقاد

IQNA

آسٹریا؛ سیمینار بعنوان «دین اورروز مرہ زندگی » کا انعقاد

14:25 - October 26, 2014
خبر کا کوڈ: 1464085
بین الاقوامی گروپ: دین اور روزمرہ زندگی میں تعلق کے عنوان پر سیمینار اگلے سال ویانا می٘ں منعقد کیا جائے گا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Social Science & Humanities» کے مطابق بہت سے دانشوروں کا یہ خیال تھا کہ سیکولرازم کے پھیلاو سے مذہب کا خاتمہ ہوگا اور لوگ بہت کم اس پر توجہ دیں گے
لیکن اس آخری صدی میں بہت سے نظریے بدل گئے اور لوگ سمجھ  بھی گئے کہ سیکولرازم کے فرضیے درست نہیں تھے اور لوگ اب پہلے سے بڑھ کر مذہب کی طرف رجوع کر رہے ہیں 
دانشوروں کی نظر میں دنیا میں بحرانوں میں اضافے کی نسبت سے دین کا رجحان بڑھتا جا رہا ہےلہذا اس حوالے سے زندگی کے شعبوں پر دین کے اثرات کا جایزہ لینا ضروری ہوگیا ہے
انہیں بنیادوں پر کروشیا کے سوشل سائنسیز اور تحقیقی مرکز دین اور روزہ مرہ زندگی میں تعلق کے عنوان پر سیمینار منعقد کررہا ہے
دین میں تحقیق،زیارت،دینی اعمال،دین اور ثقافت، دین اورمیڈیا،دین اور بچپن،دین اور نظریہ فرینکفرٹ،دین اور نژاد پرستی، دین اور شناخت،دین اور تربیت،دین،یورپ اور اسلام شناسی جیسے موضوعات پر سیمینار میں گفتگو ہوگی۔
اس سیمینار میں شرکت کے خواہشمند افراد اپنے مقالے کا خلاصہ  یکم مارچ تک بھیجوا سکتے ہیں۔

1463545

ٹیگس: دین ، روز ، مرہ
نظرات بینندگان
captcha