ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق ورک اور وزٹ ویزہ کے حصول کیلئے پاکستانی شہریوں کی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کے نام پر ہزاروں روپے کا اضافی بوجھ پہلے ہی ڈالا جا رہا تھا اب ایک نئی فرنچائز ”اعتماد“ کے نام سے وجود میں آگئی ہے جس کے دفاتر لاہور‘ کراچی اور اسلام آباد میں کھل چکے ہیں جس سے ورک اور وزٹ ویزوں کے بعد اب عمرہ ویزوں کے حصول کے لئے نہ صرف معتمدین کو تھمب اور آنکھوں کی تصدیق کے لئے لاہور‘ اسلام آباد اور کراچی کا سفر کرنا پڑے گا بلکہ اس سفر پر اٹھنے والے ہزاروں کے اخراجات سمیت 600 روپے فی کس بھی ادا کرنا پڑیں گے۔ سعودی ایمبیسز عمرہ ویزے براہ راست اعتماد نامی کمپنی کو جاری کریگی جبکہ عمرہ کے کاروبار سے منسلک ٹریولز ایجنٹس کے مطابق اس نئے بحران سے نہ صرف معتمدین اور ٹریول ایجنٹس متاثر ہوں گے بلکہ اس شعبہ سے منسلک ہزاروں خاندان متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔