سیدحسن نصرالله اور آیت‌الله بشیر النجفی کی ملاقات

IQNA

سیدحسن نصرالله اور آیت‌الله بشیر النجفی کی ملاقات

21:03 - November 19, 2014
خبر کا کوڈ: 1475297
بین الاقوامی گروپ: حزب اللہ کے جنرل سیکریٹری سیدحسن نصرالله نے گذشتہ روز لبنان میں آیت‌الله شیخ بشیر النجفی سے ملاقات کی۔

ایکنا نیوز- العالم چینل کے مطابق حزب اللہ لیڈر سیدحسن نصرالله نے عراق کے معروف مجتھد آیت اللہ بشیر نجفی سے ملاقات کی اور انکی صحت یابی کے حوالے سے خیریت دریافت کی۔
ملاقات میں لبنان اور عراق صورتحال کے حوالے پر بھی دونوں شیعہ لیڈر میں تبادلہ خیال کیا گیا

آیت‌الله بشیر النجفی ان دنوں میڈیکل چیک اپ کے لیے لبنان کے دورے پر ہیں جہاں وہ مختلف شیعہ رہنماوں سے بھی ملاقات کر رہے ہیں ۔
دوسری طرف سیدحسن نصرالله اور لبنان کے وزیر اعظم کے مشیر اور وزیر دفاع جناب سمیر مقبل کی ملاقات میں علاقائی امن و امان کے بارے میں بات چیت ہوئی ۔ اس ملاقات میں حزب اللہ کے شعبہ تعلقات کے سربراہ جناب «وفیق صفا» بھی شریک تھے ۔

1474824

ٹیگس: حسن ، بشیر ، ملاقات
نظرات بینندگان
captcha