ایکنا نیوز- المنار چینل کے مطابق لبنان نیشنل الائنس کے سربراہ شیخ مصطفی ملص نے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ شیعہ اور سنی میں چھ سات غیر اہم نکات کے علاوہ دیگر تمام مسائل میں اتفاق پایا جاتا ہے اور ان میں موجود اختلافات سیاسی ہیں نہ کہ مذہبی۔
اہل سنت کے اس عالم دین نے لبنان کلچرل کمپلیکس میں منعقدہ سیمینار سے خطاب میں مزید کہا : عاشورا ایک تاریخی واقعہ ہے جو امت کی اصلاح کے لیے پیش آیا ہے اور اس واقعے سے اہم درس لیا جاسکتا ہے
لبنان نیشنل الائنس کے سربراہ نے تکفیری گروپوں کے حوالے سے کہا کہ امریکی جاسوسی ادارے مقاومت اورانقلابی تنظیموں کی حیثیت کو داغ دار دکھانے کے لیے داعش جیسے دہشت گرد گروپ بنا رہے ہیں
انہوں نے کہا : ہمیں انقلاب اور قیام امام حسین(ع) سے درس لینا چاہیے اور ایک اہم پیغام یہ بھی لیا جاسکتا ہے کہ ہم ظالم سے مقابلہ کریں
لبنان کے اہل سنت عالم نے کہا کہ فرقہ پرستی امت کے لیے انتہائی خطرناک ہے اور اس سے دین اور عقیدوں میں انحراف پیدا ہورہا ہے.