ایکنا نیوز-ایران ریڈیو اور۔ العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کئی مقامات پرووٹنگ کے مراکز پر پولیس نے ووٹروں پر آنسوگیس کا استعمال کیااور فائرنگ کی۔ اپنے مستقبل کی تعمیر کے لئے عوام نے ریفرنڈم میں بڑے پیمانے پرحصہ لیاجبکہ ڈکٹیٹر حکومت کی جانب سے پارلیمانی انتخابات کے بائیکاٹ کا عمل بھی جاری رہا۔ دوسری جانب عام انتخابات کے انعقاد سے قبل سیکورٹی اہلکاروں نے مخالف مظاہرین پر حملے کئے۔ بحرین کے دراز قصبے کی سڑکوں پرحکومت مخالف ہزاروں لوگوں نے مظاہرے کئے جس کے دوران سیکورٹی اہلکاروں سے ان کی جھڑپیں ہوگئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی انتخابات سے قبل سیکورٹی اہلکاروں نے منامہ ، دراز، کرزکان اور سنابس سے کئی لوگوں کو گرفتار کرلیا۔ مخالفین کا کہنا ہے کہ وہ پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔ اپوزیشن گروہ الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان نے جمعرات کو کہا تھاکہ پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام، ملک میں جمہوری اصلاح کی خواہشمند ہے اور ہم نے بحرین کے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عام انتخابات کا بائیکاٹ کرےکیونکہ کسی کو بھی اس کے لئے مجبور نہیں کیاجاسکتا۔ شیخ علی سلمان نے کہا ہے کہ یہ انتخابات دکھاوا ہیں۔