ايران : پاپ كے بيان پر احتجاج ، سفير كی وزارت خارجہ میں طلبی

IQNA

9:44 - September 19, 2006
خبر کا کوڈ: 1497861

ايران : پاپ كے بيان پر احتجاج ، سفير كی وزارت خارجہ میں طلبی

كيتھولك عيسائی فرقے كے سب سے بڑے رہنما پاپ بينیڈكٹ شانزدہم كے اسلام مخالف بيان كی مذمت كا سلسلہ جاری ہے

بزرگ عالم دين اورمرجع تقليد آيت اللہ شيخ جواد تبريزی نے قم میں ايك بيان جاری كيا ہے جس میں آيا ہے كہ اسلام رحمت اور آزادی كا دين اور انسانی سعادت كا علمبردار ہے ۔قم میں ہی غير ملكی طلباء كے تعليمی ادارے مركز جہان اسلامی نے بھی ايك بيان جاری كركے پاپ بينیڈكٹ كے اسلام مخالف بيان كی مذمت كی ہے ۔

دریں اثنا عيسائی كيتھولك فرقے كے رہنما پاپ بينیڈكٹ كے اسلام مخالف بيان كے بعد تہران میں تعينات ویٹی كن كے سفير كو دفتر خارجہ میں طلب كيا گيا ۔

اسلامی جمہوریۂ ايران كے يورپی امور كے ڈائريكٹر جنرل ابراہيم رحيم پور نے تہران میں ویٹی كن كے سفير كو پاپ بينیڈكٹ كے بيان كے خلاف ايران كے شديد احتجاج سے آگاہ كيا ۔




نظرات بینندگان
captcha