ایکنا: عالمی یومِ حفظ سے تلاوتِ قرآن ۳۰ اگست کو مصر میں جامع الازہر کے زیر اہتمام منعقد ہوگا۔
ایکنا نیوز- صدی البلد نیوز کے مطابق جامع الازہر ۳۰ اگست کو عالمی یومِ تلاوتِ قرآن کے موقع پر مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کر رہا ہے۔ اس دن کا مقصد ایک ہی روز میں مکمل قرآن کریم یا اس کے مختلف حصوں کی زبانی تلاوت کرنا ہے۔
یہ ایک سالانہ اقدام ہے، جس کے گزشتہ دور میں مصر سے ایک لاکھ سے زائد افراد جبکہ بیرونِ ملک سے بھی ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔
الازہر سے وابستہ قرآن حفظ مراکز، مختلف سرکاری ادارے، عالمی تنظیمِ فارغ التحصیلانِ الازہر، مصر کی مجلسِ تحقیقاتِ اسلامی، جامعہ الازہر اور جنرل ایڈمنسٹریشن برائے نرسری اسکولز سمیت دنیا بھر کے مختلف ادارے، مراکز اور افراد اس دن کی سرگرمیوں میں شریک ہوں گے۔
یہ پروگرام محض ایک روزہ تلاوتِ قرآن تک محدود نہیں، بلکہ حفظِ قرآن کی پختگی، آیات کو یاد رکھنے کی صلاحیت اور مسلسل تلاوت کی استعداد جانچنے کی ایک عملی مشق بھی ہے۔ اس کے ذریعے ہر شریک کو اپنی قرآنی جدوجہد کے ثمرات دیکھنے اور حفظ و مراجعت کے مراحل سے گزر کر تلاوت میں مہارت حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔
اس پروگرام کے دو حصے ہیں:
مکمل تلاوت: اس میں حافظِ قرآن ایک دن کے اندر کسی استادِ قرآن یا اپنے دوست کے سامنے مکمل قرآن کریم زبانی تلاوت کرتا ہے۔
جزوی تلاوت: اس میں شرکا کو قرآن کریم کا وہ حصہ تلاوت کرنے کی اجازت ہوتی ہے جسے وہ یاد سے پڑھ سکتے ہیں۔ یہ مسلسل مشق اور دہرائی کے ذریعے شرکا کو مکمل قرآن کریم کی تلاوت کے لیے تیار کرنے کا ایک تربیتی طریقہ ہے۔
اقرا وارتقِ: پڑھو اور بلند ہوتے جاؤ۔ عالمی یومِ تلاوتِ قرآن کا شعار ہے، جو ان تمام افراد کے لیے ایک پیغام ہے جنہوں نے قرآن کریم کو اپنی زندگی کے سفر کا ساتھی بنا رکھا ہے۔/
4370203