اعزازی خبر نگار جناب اقبال حيدری: قم میں مقيم سينكڑوں انڈين اور پاكستانی اسلامی اسٹوڈنٹس نے امام حسنۜ كی ولادت باسعادت كے موقع پر حسينیہ جزاﺋری میں جشن منايا-
قم میں ايكنا كے اعزازی خبر نگار كی رپورٹ كے مطابق جشن كا آغاز تلاوت كلام پاك سے ہوا اور پھر شعراۓ كرام نے مدحت امام حسنۜ میں منظوم نذرانہ عقيدت پيش كيا-
اس جشن میں جناب آيت اللہ سيد طيب آقا جزاﺋری نے امام حسنۜ كی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوۓ كہا: آپ علم و عمل ،عبادت وسخاوت میں حضرت علیۜ كے مانند تھے-
قرآنی نماﺋش گاہ میں ناشروں كی جديد فہرست ،تھيسز اور قرآنی كاركردگی -
قرآنی سرگرمياں گروپ: تھيسز اور قرآنی كاركردگيوں كی نئی فہرست قرآن كی چودہویں عالمی نماﺋش گاہ میں منتشر كی گئی. ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق قرآن مجيد سے متعلق تمام كاركردگی ،كتابیں ،مضامين تھيسز ۔ ۔ ۔ قرآن كی عالمی نماﺋش گاہ كی ساﺋٹ پر موجود ہیں-مزيد اطلاع كے لیے اس ایڈريس پر رجوع كریں-quranexhibit.com
رمضان المبارك كے بڑے قرآنی بازار میں پہلی بار ايك میٹر لمبی جلد پر مشتمل قرآن كی نماﺋش –
قرآنی سرگرمياں گروپ: ۱ میٹر ۲۵ سينٹی میٹر لمبائی اور ۷۰ میٹر چوڑائی پر مشتمل ديدہ زيب جلد كا قرآن مجيد ،پہلی بار رمضان كے بڑے قرآنی بازار میں ركھا گيا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس خوبصورت جلد پر كنندہ كاری كا كام اصفہان كے آرٹسٹ استاد٫٫ بذرافشاں٬٬ نے انجام ديا –یہ جلد ان بڑے ساﺋز كے قرآنوں كے لیے تيار كی گئی ہے جو زيادہ تر ليبيا میں چھپے اور ان سے مختلف نماﺋش گاہوں اور عجاﺋب گھروں میں استفادہ ہوتا ہے –
اس جلد كے بقیہ ساﺋز بھی اسی اصفہانی آرٹسٹ نے اپنی فيملی كے تعاون سے تيار كیے ہیں جنكی قيمت ڈیڑھ ميلين تومان سے سولہ ميلين تومان لگائی گئی ہے-