دينی موضوعات پر خصوصی مجلہ ٫٫ سحر ٬٬ اور ادب كا خصوصہ مجلہ ٫٫محراب ٬٬ كی اشاعت-

IQNA

دينی موضوعات پر خصوصی مجلہ ٫٫ سحر ٬٬ اور ادب كا خصوصہ مجلہ ٫٫محراب ٬٬ كی اشاعت-

11:40 - October 17, 2006
خبر کا کوڈ: 1503240
ادبی خبریں: امير المومنين علی ابن ابی طالبۜ كی شہادت كی مناسبت سے دينی مجلہ ٫٫سحر٬٬ اور ادبی مجلہ ٫٫محراب٬٬ كی خصوصی اشاعت ہوئی ہے جس كا مقصد طلباء اور يونيورسٹيوں كے دانشوروں كو امام علی ۜ كی شخصيت اور انكے افكار سے روشناس كروانا ہے –یہ دونوں جراﺋد طلباء كی قرآنی سرگرميوں كے سينٹر ادارہ جہاد دانشگاہی كے تربيت معلم نامی سيكشن كی طرف سے شائع هوے ہیں -
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا ) نے ادارہ جہاد دانشگاہی كے سيكشن تربيت معلم كے تعلقات عامہ سے نقل كيا ہے كہ امير المومنين علی بن ابی طالب ۜ كے ايام شہادت كی مناسبت سے ان دو جراﺋد ٫٫سحر٬٬ اور ٫٫محراب٬٬ كے خصوصی شمارے شايع كیے گۓ ہیں تاكہ طلبا كے اندر عظيم علوی ثقافت كو بيدار كيا جاۓ اور انہیں دينی اور اعتقادی موضوعات سے آشناكروايا جاۓ-
اس رپورٹ كے مطابق امام علی ۜ كی علمی اور ثقافتی شخصيت پر تجزیہ اور تحليل ،انكی زندگی كے سنہرے اصول،امامۜ كی گھريلو زندگی ،آپۜ كی مناجات اور دعاﺋیں اور حيات طيبہ پر كئی موضوعات كے بارے میں مطالب ان جراﺋد میں موجود ہیں-
نظرات بینندگان
captcha