اسلام اور بين الاقوامی انسانی حقوق ،كانفرنس میں آيت اللہ مكارم شيرازی كا پيغام –

IQNA

اسلام اور بين الاقوامی انسانی حقوق ،كانفرنس میں آيت اللہ مكارم شيرازی كا پيغام –

10:50 - December 02, 2006
خبر کا کوڈ: 1511658
فكر و نظر گروپ:كل صبح قم میں افتتاح ہونے والی بين الاقوامی ٫٫اسلام اور انسانی حقوق٬٬ كانفرنس میں آيت اللہ مكارم شيرازی كا پيغام پڑھ كر سنايا گيا –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ مكارم شيرازی كے پيغام كا متن اس طرح ہے –
میں اس عظيم الشان كانفرنس كے انعقاد پر آپ سب عزيزوں بالخصوص انتظامیہ كو مبارك باد پيش كرتا ہوں اور میں اميد كرتا ہوں كہ آپ اس كانفرنس میں اپنے انسانی اور مقدس اہداف تك پہنچ جا ﺋیں –
اسلام صلح و دوستی كا دين ہے اور جنگ كو ارضی و سماوی آفات و بلاٶں كے مترادف سمجھتا ہے قل ھو القادر علی ان يبعث عليكم عذابا من فوقكم او من تحت ارجلكم او يلبسكم شيعا و يذيق بعضكم بأس بعض)
اسلام پوری دنيا اور مومنين كو صلح و دوستی كی دعوت ديتا ہے (يا ایھا الذين آمنوا ادخلو فی السلم كافۃ )اور اسلام اس بات كی اجازت نہیں ديتا كہ اگر كوئی شخص ،مسلمانوں كی طرف صلح و دوستی كا ہاتھ بڑھاۓ تو وہ اپنے مادی فوايد كی خاطر اسے جھٹلا دے –ولا تقولا لمن القی اليكم السلام لست مومنا تبتغون عرض الحياۃ الدنيا ـ ـ ـ ـ ـ كيونكہ جنگ كی تباہی كے آثار اس قدر زيادہ ہیں كہ تمام انسانوں كے احساسات اور جذبات كو مجروح كرتے ہیں اسی بنا پر ان مھلك آثار كو كم كرنے كی خاطر ،اسلام نے حكم ديا ہے كہ اگر مسلمانوں پر جنگ كو مسلط كيا جاۓ تو وہ ميدان جنگ میں بھی اخلاقی اور انسانی اقدار كو فراموش نہ كریں اور عوام ،عورتوں اور بچوں كو نقصان نہ پہنچاﺋیں حتی حيوان كو بھی قتل نہ كریں ،درختوں كو نہ كاٹیں ،زندگی كے ماحول كو آلودہ نہ كریں-
ليكن افسوس كے ساتھ كہنا پڑتا ہے كہ ہمارے دور میں مغربی طاقتوں كی طرف سے وسيع پيمانے پر تباہی پھيلانے والے اسلحہ كی ايجاد اور ان كو جنگوںمیں استعمال نے نہ فقط انسان بلكہ حيوانات ،كھيتی باڑی اور زندگی كےماحول كو بہت زيادہ نقصان پہنچايا كہ جن كے آثار كئی صديوں تك باقی رہیں گے-
ان نقصانات اور تباہيوں كا مقابلہ كرنے كے لیے تمام ممالك كے تعاون كی ضرورت ہے اور میں اميد كرتا ہوں كہ اس طرح كی مفيد كانفرنسیں منعقد كروا كر اس بارے میں تعاون كيا جاسكتا ہے اور انسانيت اپنے ايك ہدف تك پہنچ سكتی ہے –
اسلام اور بين الاقوامی انسانی حقوق كانفرنس ،انسانی حقوق كے بارے میں اہل بيت ۜ كے گفتار و رفتار ،احكام اسلامی اور اسكے اصولوں كی وضاحت اور اس كے اہداف كی تبيين كے ساتھ كل ۳۰ نومبر كی صبح تقريبا تيس غير ملكی شخصيات كی شركت سے قم كے دارالحديث كالج كے علامہ مجلسی كانفرنس ھال میں اس كانفرنس كا آغاز اور كل بعد از ظہر تك جاری رہے گی-

نظرات بینندگان
captcha