اسلامی اور قرآنی سرگرميوں كی حوصلہ افزائی كے لیے سعودی عرب نے عالمی ايوارڈ دينے كا اعلان كيا-

IQNA

اسلامی اور قرآنی سرگرميوں كی حوصلہ افزائی كے لیے سعودی عرب نے عالمی ايوارڈ دينے كا اعلان كيا-

21:10 - December 04, 2006
خبر کا کوڈ: 1512101
بين الاقوامی گروپ:سعودی عرب نے عالمی ايوارڈ دينے كا اعلان كرتے ہوۓ تمام اسلامی ممالك كو قرآن اور اسلامی تحقيقات انجام دينے كی دعوت دی ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے سعودی عرب كے اخبار (الوطن) سے نقل كرتے ہوۓ كہا :اس ملك كے وزير خارجہ نايف بن عبد العزيز آل سعود نے جہان اسلام كی خدمت كی خاطر یہ ايوارڈ معين كيا ہے -
خادم الحرمين شريفين عبد اللہ بن عبد العزيز نے بھی اس پروگرام كے بارے میں كہا اس ايوارڈ كو دينے كا مقصد اسلامی اور قرآنی تحقيقات كو انجام دينے كی طرف شوق دلانا ہے -
عبد العزيز نے مزيد كہا :یہ ايوارڈ ہر سال بہترين اور علمی ترين تحقيق كو ديا جاۓ گا اور اسلامی اور قرآنی علوم كے تمام دانشور اور محقق اس مقابلے میں شركت كرسكتے ہیں-
انہوں نے مزيد كہا :یہ ايوارڈ دينے كا جشن ہر سال شہر رياض میں اسلامی دنيا كے دانشوروں اور علماء كی شركت سے منعقد ہوگا اور اسلامی دنيا كے موجود مساﺋل اور ان كے حل كے لیے مناسب مشورہ جيسے موضوعات ان تحقيقات كے سر فہرست ہیں-

نظرات بینندگان
captcha