ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا اوپن يونيورسٹی قم میں قرآنی سنٹر شعبہ خواتين كی سربراہ ٫٫انصاری ٬٬ نے كہا ہے كہ درس تفسير موضوعی قرآن ہر سوموار اور بدھ كو ساڑھے نو بجے سے ساڑھے گيارہ بجے تك يونيورسٹی كی مسجد میں منعقد ہوگی –
انصاری نے كہا كہ درس تفسير سے پہلے دستر خوان ٫٫صلوات محمد و آل محمد صلوات اللہ علیھم منعقد ہوگا جس میں خواتين محمد و آل محمد پر درود بھيجیں گی-
انصاری نے كہا كہ یہ صلوات كا پروگرام قاﺋم آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كے ظہور میں تعجيل كی نيت سے ماہ رمضان كی ابتداء سے جاری ہے اور اس میں ايك لاكھ چودہ ہزار صلوات كا ورد كيا جاۓ گا-
انصاری نے ۱۳ ویں قرآن و عترت مقابلوں كا تذكرہ كرتے ہوۓ كہا كہ اب تك ۴۰۰ طلباء نے شركت كے لیے اندراج كرايا ہے اور یہ مقابلے ۱۱ دسمبر كو منعقد ہوں گے-