پيغمبر اسلام ۖ اور حضرت عيسی كی توھين پر مبنی نمائش پر جرمنی كے مسلمانوں اور عيسائيوں كا شديد رد عمل –

IQNA

11:22 - December 20, 2006
خبر کا کوڈ: 1515053

پيغمبر اسلام ۖ اور حضرت عيسی كی توھين پر مبنی نمائش پر جرمنی كے مسلمانوں اور عيسائيوں كا شديد رد عمل –

بين الاقوامی گروپ:جرمنی میں پيغمبر اعظم ۖ اور حضرت مسيح ۜ كی توھين پر مبنی نمائش كے اجراء سے اس ملك كے مسلمانوں اور عيسائيوں نے شديد احتجاج كيا ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے آرٹ نيوز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پوليس كے سربراہ نے كہا ہے كہ ہم نے آج تك كسی نمائش كے لیے اتنے حفاظتی اقدامات نہیں كیے جتنے اس نمائش كے لیے كیے ہیں-
اس سے پہلے مسلم كميونٹی نے اس نمائش كا بائيكاٹ كيا تھا اس لیے كہ اس كے ايك سين میں پيغمبر اسلامۖ كی توھين كی گئئ تھی-اس نمائش كے آخری ۳۰ سيكنڈ میں یہ دكھايا گيا ہے كہ جب حضرت مسيح كا سر لايا جاتا ہے تو ٫٫بودا٬٬ اور حضرت محمد ۖ مسكراتے ہیں-
جرمن وزير داخلہ نے كہا ہے كہ مسلمانوں نے اس نمايش كو ديكھنے كی دعوت كو رد كر ديا ہے –
مسيحی راھنماٶں نے بھی اس نمايش پر تنقيد كی ہے حتی كے بعض سياسی حلقوں تك یہ بات پہنچ چكی ہے-
نظرات بینندگان
captcha