ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے مفكرة الاسلام كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس دفعہ ڈنمارك كی ايك كمپنی نے ايسے كھلونے بناۓ ہیں جن میں پيغمبر اسلام ۖ سے تشبیہ دی گئی ہے اور ان پر پيغمبر اسلامۖ كی شان میں گستاخانہ جملے لكھے گۓ ہیں-
اگرچہ ڈنمارك كی حكومت اس كو آزای بيان كا نام دے رہی ہے ليكن یہ سواۓ مسلمانوں كے جذبات مجروح كرنے كے سوا كچھ نہیں ہے-
واضح رہے كہ كچھ عرصہ قبل ڈنمارك كی اخبارات نے پيغمبر اسلام ۖ كےبارے میں نازيبا تصاوير اور كارٹون بناۓ تھے-
دوسری طرف مسلمانوں نے ڈنمارك كی ہر قسم كی مصنوعات پر پابندی لگا دی ہے -