علامہ امينی كی مشہور زمانہ كتاب ٫٫الغدير ٬٬ كا خلاصہ شائع ہوكر منظر عام پر آگيا ہے-

IQNA

13:03 - January 05, 2007
خبر کا کوڈ: 1517637

علامہ امينی كی مشہور زمانہ كتاب ٫٫الغدير ٬٬ كا خلاصہ شائع ہوكر منظر عام پر آگيا ہے-

فكر و نظر گروپ:عيد غدير كی مناسبت سے كتاب الغدير كا خلاصہ ايك جلد میں مٶسسہ قرآنی تفسير جوان ٬٬ كے توسط سے شائع كيا گيا ہے-


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطاب ٫٫مٶسسہ تفسير جوان٬٬ كے سربراہ جناب ڈاكٹر محمد بيستونی نے كہا كہ مرحوم آيت اللہ علامہ امينی نے كئی سالوں كی تحقيق اور شيعہ اور سنی منابع كے مطالعے كے بعد امير المومنين كی ولايت و امامت كی حقانيت كو ثابت كرنے كے لیے گيارہ جلدوں پر مشتمل عربی زبان میں گرانقدر كتاب الغدير لكھی كہ جس كا ۲۲ جلدوں میں فارسی زبان میں ترجمہ ہوچكا ہے-
انہوں نے كہا كہ چونكہ كتاب كا حجم بہت زيادہ ہے اس لیے ہمارے جوانوں كے لیے اس كتاب كا مطالعہ مشكل ہے مٶسسہ نے پہلی بار جديد روش كے مطابق اس كتاب كا خلاصہ كركے نوجوانوں اور جوانوں كےلیے شائع كيا ہے-
شائقين حضرات مزيد معلومات كے لیے ٹيلی فون كے اس نمبر پر رابطہ كر سكتے ہیں 021-2259626-

نظرات بینندگان
captcha