ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے ٫٫شيوا٬٬ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ تاجر جو كہ شامی نژاد ہے اپنی امريكی بيوی اور بچی سے جو كه كيليفورنيا میں قيام پذير ہیں ان سے ملاقات كے سلسلہ میں امريكہ آيا تو ائرپورٹ حكام نے اسے گرفتار كرليا ائرپورٹ حكام نے تاجر مجيد شھادة كو چار روز تك لاس وگاس میں نظر بند ركھا اور پھر واپس جرمنی بھيج ديا ائرپورٹ كسٹم كے ايك عہدہ دار كے مطابق اس تاجر كو دھشت گردی كے ضمن میں گرفتار كر ليا گيا تھا ليكن امريكہ میں مقيم مسلمانوں نے اسے امتيازی سلوك كے ساتھ تعبير كيا ہے-