ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے جنگ نيوز رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہايرانی صدر محمود احمدی نژاد اوروينزويلا كے صدرہوگوشاويزنے اعلان كيا ہے كہ وہ امريكی اجارہ داری كے خاتمے كے لئے دوسرے ممالك میں اربوں ڈالر كی سرمایہ كاری كے لئے تيار ہیں۔اس سے قبل ونوں ممالك نے ايك دوسرے كے ملك میں سرمایہ كاری كے لئے 2 ارب ڈالر كا مشتركہ فنڈ قائم كر نے كا اعلان كيا تھا ،تاہم اب ان كا كہنا ہے كہ وہ ان ممالك كو سرمایہ فراہم كر نے كے لئے تيار ہیں جو امريكا كی اجارہ داری سے آزادی حاصل كر نا چاہتے ہیں۔ وينزويلا كے صدر ہو گو شاويز نے ايرانی صدر سے مخاطب ہو كر كہا كہ یہ فنڈآزادی كا ذريعہ بنے گا۔ انہوں نے اوپيك سے تيل كی پيداوار میں كمی كرنے كا مطالبہ كياہے۔ ايرانی صدر اپنے وفد كے ہمراہ وينزويلا كے دارالحكومت كراكس پہنچے توان كا پر تپاك استقبال كياگيا۔ دونوں صدورنے مذاكرات میں دوطرفہ تجارت اور توانائی كے شعبوں میں مزيد تعاون بڑھانے پر اتفاق كيا۔ايرانی صدر كا چار ماہ كے دوران لاطينی امريكا كا یہ دوسرا دورہ ہے۔وينزويلا كے صدرہوگو شاويزبھی امريكی پاليسيوں كے سخت مخالف ہیں۔ انہوں نے پچھلے دنوں ايران كا دورہ بھی كيا تھااور دونوں ملكوں كے درميان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون كو فرو غ ديا جارہا ہے۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے كہا كہ ماركیٹ میں خام تيل زيادہ دستياب ہونے كی وجہ سے تيل كی قيمتیں نيچے جارہی ہیں۔انہوں نے قيمتوں كو مستحكم كرنے كے لیے اوپيك سے خام تيل كی پيداوار میں كمی كرنے كا مطالبہ كيااوركہاكہ اس سلسلے میں اوپيك كے ركن ملكوں كے سربراہاں كو خط بھی لكھیں گے۔ اپنے دورے میں ايران كے صدرنكاراگوا اورايكواڈوربھی جائیں گے۔