بحرين میں اسلامی سپريم كونسل كے سربراہ نے ابن ميثم بحرانی سيمينار كی افتتاحی تقريب میں كہا:عراق میں شيعہ سنی اختلاف دشمنان اسلام كی سازش ہے –

IQNA

14:51 - January 17, 2007
خبر کا کوڈ: 1520250

بحرين میں اسلامی سپريم كونسل كے سربراہ نے ابن ميثم بحرانی سيمينار كی افتتاحی تقريب میں كہا:عراق میں شيعہ سنی اختلاف دشمنان اسلام كی سازش ہے –

فكر و نظر گروپ:آج جو فرقہ واريت ہمیں عراق میں دكھائی ديتی ہے اور میڈيا اس كو مزيد ہوا دے رہا ہے یہ سب اسلام دشمنوں كی سازش كا نتيجہ ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق بحرين كی اسلامی سپريم كونسل كے سربراہ (عبد اللہ بن خالد آل خليفہ) نے گذشتہ روز عصر كے وقت ابن ميثم بحرانی ٬٬ سيمنار كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوۓ مسلمانوں كو آپس میں متحد رہنے كی تلقين كی اور اسے تاريخی ضرورت قرار ديا اور وحدت كلمہ كو مسلمانوں كی دنيا پر فتح سے تعبير كيا انہوں نے ابن ميثم بحرانی كے حوالے سے پہلے سيمينار منعقدہ بحرين كا ذكر كيا اور اس سال اس كی ايران میں برپائی پر منتظمين كا شكریہ ادا كيا اور اسے اسلامی تہذيب كی ميراث قرار ديا-
اس دوسرے عالمی سيمينار كا افتتاح كل عصر كے وقت تہران كی قومی لائبريری میں اندرونی اور بيرونی دانشورں كی شركت سے ہوا جس كی اختتامی نشست مدرسہ عالی امام خمينی قم میں منعقد ہوگی-

نظرات بینندگان
captcha