ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) نے سازمان فرھنگ وارتباطات كے تعلقات عامہ سے نقل كيا ہے كہ حجت الاسلام والمسلمين محمدی عراقی نے اس نشست میں تقرير كرتے ہوۓ اہل سنت اور تشيع كے خواتين و حضرات كو مسلمانوں كے خلاف دشمنان اسلامی كی سازشوں سے آگاہ اور بيدار رہنے كی دعوت دی-
انہوں نے مزيد كہا:دشمنان اسلام بالخصوص امريكہ ،اسرائيل اور برطانیہ كی پے در پے شكست اور اسلام اور مسلمانوں كی مسلسل كاميابياں عالمی استكبار كی ناراضگی اور غصہ كا باعث بنی ہیں لہذا وہ مسلمانوں كے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہے انہوں نے كہا :علاقہ كے اہل سنت اور شيعہ علماء كی ذمہ داری ہے كہ وہ متحد ہو كر ان سازشوں كا مقابلہ كریں اور دشمن كے ہاتھ میں كوئی بہانہ نہ دیں –