محكمہ ثقافت و ارشاد اسلامی صوبہ آذربائيجان غربی كے سربراہ :عاشوراۓ امام حسين ۜ كے دو اہم مقاصد ٫شجاعت اور بصيرت ہیں

IQNA

12:17 - January 28, 2007
خبر کا کوڈ: 1522484

محكمہ ثقافت و ارشاد اسلامی صوبہ آذربائيجان غربی كے سربراہ :عاشوراۓ امام حسين ۜ كے دو اہم مقاصد ٫شجاعت اور بصيرت ہیں

۰ فكر و نظر گروپ:حسينی قيام اور عاشوراۓ امام حسينۜ میں دينی ذمہ داريوں كی معرفت كے لیے دو اہم مقاصد شجاعت اور بصيرت ہیں

۰
محكمہ ثقافت و ارشاد اسلامی كے ايك صوبائی راہنما نے ايكنا سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ محرم ہمیں شجاعت اور بصيرت كا درس ديتا ہے اور بے بصيرت افراد فورا دھوكہ كھا جاتے ہیں دين مبين اسلام كی تاريخ دو ھجرتوں میں خلاصہ ہوتی ہے ايك پيغمبر اسلام كا مكہ سے حفظ اسلام كی خاطر مدينہ ھجرت كرنا اور دوسرا امام حسين ۜ كا مدينہ سے كربلا كی طرف حفاظت اسلام كی خاطر ہجرت كرنا ۔
غفاری آذر نے كہا كہ عاشورا ايك ايسی تحريك ہے كہ جسے امام حسين ۜ نے اپنےخون سے بپا كيا اور یہ تحريك علماء اور اھل دين كی كوششوں سے ہم تك پہنچی ۔ اس كی تعليمات كی روشنی میں اسلامی نظام اور اسلامی اقوام آج اس مقام پر ہیں كہ انہوں نے استعمار كی نيندیں حرام كر دی ہیں۰
انہوں نے مزيد كہا كہ اگر عاشورا نہ ہوتی تو آج دين اسلام كے آثار محو ہو چكے ہوتے اور یہ راستہ اسلام كی پايداری كا راستہ ہے-

نظرات بینندگان
captcha