آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی :شيعوں نے عراق میں خانہ جنگی كا آغاز نہیں كيا-

IQNA

آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی :شيعوں نے عراق میں خانہ جنگی كا آغاز نہیں كيا-

11:46 - February 17, 2007
خبر کا کوڈ: 1526548
بين الاقوامی گروپ: مصلحت نظام كونسل كے سربراہ آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے عراق میں مذھبی خانہ جنگی پر تنقيد كرتے ہوۓ كہا كہ شيعوں نے عراق میں مذھبی جنگ كا آغاز نہیں كيا ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق جناب رفسنجانی نے كہا كہ ايك ايرانی بھی عراق كی داخلی جنگ میں شريك نہیں ہے –جب كہ بعض عربی ممالك عراق كی داخلی جنگ میں نماياں طور پر اپنی كاركردگی انجام دے رہے ہیں-
انہوں نے مزيد كہا كہ عراق میں انتہا پسند تنظيمیں جيسے الموت ان كا تعلق جس مذھب سے بھی ہو غير اخلاقی عمل انجام دے رہی ہیں-دہشت گردی گناہ كبيرہ ہے كسی بھی مسلمان يا غير مسلمان كا خون بہانہ جائز نہیں ہے –
مصلحت نظام كونسل كے سربراہ نے كہا كہ بے گناہ لوگوں كا خون بہانہ حرام ہے جو بھی ايسا كام كر رہا ہے وہ عذاب الہی میں مبتلا ہوگا-
جناب رفسنجانی نے كہا كہ ايران كے تمام عہدے دار علماء اور قائد انقلاب اسلامی یہ چاہتے ہیں كہ عراق میں جلد از جلد اتحاد و يكجہتی برقرار ہو جاۓ-

نظرات بینندگان
captcha