صوبہ خوزستان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے ثقافتی امور كے لیے ايك ارب تومان كا بجٹ مخصوص

IQNA

13:23 - March 14, 2007
خبر کا کوڈ: 1532487

صوبہ خوزستان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے ثقافتی امور كے لیے ايك ارب تومان كا بجٹ مخصوص

اعزازی گروپ/رسول كريمی:ايرانی صدر ڈاكٹر احمدی نژاد نے خوزستان كے سفر میں ادارہ تبليغات اسلامی كو ثقافتی امور كے لیے ايك ارب تومان كی امداد كی ہے-


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزازی خبر نگار كی رپورٹ كے مطابق صوبہ خوزستان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے سربراہ حجة الاسلام ٫٫بلك٬٬ نے قرانی مراكز كے عہدے داروں كے درميان تقرير كرتے ہوۓ كہا كہ صوبہ خوزستان كے ۱/۳ ثقافتی امور ادارہ تبليغات اسلامی كے ذمے قرار دیے گۓ ہیں لہذا صدر مملكت نے صوبہ كے ثقافتی امور كا ۱/۳ بجٹ ادارہ تبليغات اسلامی كو ديا ہے
انہو ںنے كہا كہ صدر محترم نے یہ بجٹ ہمارے ادارے كوديا ہے جبكہ ادارہ تبليغات اسلامی كا نہ كوئی حكومت میں وزير اور نہ نمائندہ ہے ٬انہوں نے مزيد كہا كہ انسان جتنا انسانيت سے بہرہ مند ہوگا اتنا ہی قرآن سے بہرہ مند ہو سكتا ہے
جناب٫٫ بلك ٬٬نے سورہ رحمن كی ابتدائی آيتوں كی تلاوت كرتے ہوۓ كہا كہ ہماری تمام سعی و كوشش یہ ہے كہ لوگ معارف قران سے آشنا ہو جائیں –

نظرات بینندگان
captcha