پارا چنار اور گردو نواح میں فسادات جاری، 40افراد ہلاك، 70زخمی، كرفيومیں مزيد سختی، فائر بندی ھو گئی

IQNA

پارا چنار اور گردو نواح میں فسادات جاری، 40افراد ہلاك، 70زخمی، كرفيومیں مزيد سختی، فائر بندی ھو گئی

11:20 - April 08, 2007
خبر کا کوڈ: 1535135
بين الاقوامی گروپ : پارہ چنار اور اردگرد كے علاقوں میں فسادات كے دوران 40افراد ہلاك اور70زخمی ہوگئے۔ فوج نے علاقے میں گشت بڑھا كر كرفيو كی پابندياں مزيد سخت كردی ہیں خلاف ورزی كرنيوالے كو ديكھتے ہی گولی ماردينے كا حكم ديا گياہے۔






ايران كی قرآنی خبر رساں ايجينسی (ايكنا) نے جنگ كے حوالے سے كھا ھے كه كرم ايجنسی نمائندہ جنگ كے مطابق جمعہ كو شروع ہونے والے فسادات تقريبا ساری وادی میں پھيل گئے ہیں۔مسلح افراد نے حاجی عبداللہ كے گھر میں گھس كر خاندان كے 28افراد كو قتل كرديا فاٹا كے امن وامان كے بارے میں سيكرٹری نے بتايا كہ دونوں گروپوں كے درميان فائر بندی كرادی گئی ہے۔گورنر سرحد كی زيرصدارت اجلاس میں صورتحال پر بريفنگ دی گئی۔اجلاس میں سيكورٹی كے انتظامات كو مزيد سخت كرنے كی ہدايت دی گئی ہے۔چوبيس گھنٹے كے خونريز لڑائی كے دوران جس میں راكٹ لانچر، مزائل ، دوشكہ وغير ہ كا آزادنہ استعمال كياگيامیں درجنوں افراد كے ہلاك اور زخمی ہونے كا انديشہ ہے تاہم صحيح تعداد كا ابھی تك كوئی اندازہ نہیں لگايا جاسكا ہے ۔ جن ہلاك شدگان كے ناموں كا پتہ چلا ہے اس میں ٹاؤن كمیٹی پارہ چنار كے اہلكار گل خان ، غلام نبی، محمد علی شا مل ہیں جبكہ زخميوں میں انجمن فاروقیہ كے جنرل سيكرٹری عيد نظر بھی شامل ہے۔ پارہ چنار سے مصدقہ اطلاع كے مطابق اكبر خان سرائے ، كرمی بازاركی دكانیں ، عثمانیہ ماركیٹ ، گلبدين سرائے، مسجد كے قريب دكانوں اور درجنوں رہائشی مكانوں كو آگ لگانے كی وجہ سے دھواں اٹھ رہا ہے یہ بھی اطلاعات ہیں كہ شہر میں بعض مقامات پر بہت سی لاشیں بے يارومدد گار پڑی ہیں۔ جن كی تعداد كا اندازہ مشكل ہے ۔ ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں كہ پارہ چنار ہیڈكوارٹر اسپتال میں درجنوں افراد جن كيساتھ دوسرے خاندان كے افراد بھی موجود ہیں اسپتال میں محصور ہیں ۔ دوسری طرف لڑائی كو بند كرانے كيلئے پاك آرمی نے تين گن شپ ہيلی كاپڑ ز كو پارہ چنار شہر میں استعمال كرنا شروع كرديا ہے۔ ادھر وادی كے دوسرے مقامات پارہ چمكی ، كڑمان ، تری منگل ، پيواٹر، كنج علی زئی ، بوشہرہ، مالی خيل وغيرہ سے لڑائی كی خبریں آرہی ہیں۔كرم ايجنسی نمائندہ جنگ كے مطابق جمعہ اور ہفتہ كے درميانی شب كو مسلح افراد نے پہلے حاجی عبداللہ كے مكان كو راكٹ لانچر كا نشانہ بنايا جس سے مكان تباہ ہوگيا اور اس میں آگ بھڑك اٹھی اور پھر مسلح گروپ مكان كے اندر داخل ہوئے اور حاجی عبداللہ كے اہل خانہ كے 28افراد جس میں بچے ، خواتين اور جوان شامل تھے كو قتل كرديا۔ حاجی عبداللہ مسجد میں پناہ لينے كے باعث بچ گئے۔ادھر گورنر سرحد علی جان اوركزئی كی صدارت میں ہفتہ كو پشاور میں اعلیٰ سطح كا ايك اجلاس ہوا جس میں پارا چنار كی صورت حال كا جائزہ لياگيا اجلاس كو بتايا گيا كہ قانون نافذ كرنے والے اداروں كے اہلكاروں كو حساس مقامات پر تعينات كردياگيا ہے اور مسلسل گشت جاری ہے ۔ اجلا س كو بتاياگيا كہ اب صورتحال قابو میں ہے ۔ گورنر نے اس موقع پر خطاب میں قانون نافذ كرنے والے اداروں كو ہدايت كی ہے كہ علاقے میں شرپسندوں كی كوششیں ناكام بنانے كيلئے مزيد سيكورٹی اقدامات كریں۔ ادھر فاٹا كے امن وامان كے بارے میں سيكرٹری نے بتايا كہ دونوں گروپوں كے درميان فائر بندی كرادی گئی ہے اور اب علاقے میں فائرنگ رك گئی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha