۔حضرت فاطمہ معصومہ (س) ايك متقی اور پرہيزگار خاتون تھیں ۔آپ كا شمار اہل بيت رسول (ص) كی بلند مرتبہ خواتين میں ہوتا ہے ۔حضرت معصومہ نے اپنے بھائی حضرت امام رضا (ع) كے خراسان آنے كے ايك سال بعدان سے ملاقات كی خاطر مدينے سے خراسان كا سفر كياليكن سفر كے دوران علالت كی وجہ سے شہر قم میں قيام پذيرہوئیں جہاں 17 دن كے قيام كے بعد علالت كے باعث يا بعض روايات كے مطابق دشمنوں كی طرف سے كھانے میں زہر دينے كی وجہ سے اپنے خالق حقيقی سے جا ملیں ۔آپ كو قم میں ہی سپرد خاك كيا گيا اور حضرت معصومہ (س) كا روضہ قم میں ہے جہاں ہر خاص و عام حاضری ديتا ہے۔آپ كے روضے كےنزديك عالم اسلام كی عظيم ترين دينی درسگاہ قائم ہے ايسی درسگاہ جو علمی اور دينی اہداف كے علاوہ استقامت ، پائيداری اوراسلامی قيام كے مركز كے طور پر پہچانی جاتی ہے۔