ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ASIA NEWS كے حوالہ سے نقل كيا ہے كہ ايك مسيحی تنظيم كے طلباء جنہوں نے ايك گھنٹہ كی فلم میں اسلام اور قرآن كی توہين كی ہے ان پر انڈونيشيا كی عدالت میں مقدمہ چلايا جاۓ گا-
واضح رہے كہ اس فلم میں ايك مسيحی عالم قرآن مجيد كو ہاتھ میں لے كر یہ كہتا ہے كہ تمام شرارت ٬بد امنی اور دہشت گردی كا منبع یہ كتاب ہے –اس وقت ۴۱ طلباء توہين اسلام و قرآن كے سلسلہ میں جيل میں بند ہیں ٬انڈونيشيا كے قانون كی رو سے اسلام و قرآن كی توہين كی سزا كم از كم ۵ سال قيد ہے –